https://is.gd/Giq6bU
ویٹکن سٹی : مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا اور آرچ بشپ جوزف دوسرے پاکستانی کارڈینل بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ویٹکن سٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا۔
جوزف کوٹس کارڈینل کا اعزازپانے والے دوسرے پاکستانی آرچ بشپ ہیں۔
اس کے علاوہ تقریب میں پوپ فرانسس نے عراق، جاپان سمیت دنیا بھرسے منتخب چودہ آرچ بشپس کو کارڈینل کا منصب تفویض کیاتقریب سے خطاب میں پوپ فرانسس نے نئے کارڈنلز پرزور دیا کہ وہ غریبوں کی مدد کریں اورنمود ونمائش اورمراعات سے دوررہیں۔خیال رہے 2012 میں جوزف کوٹس کوکراچی کا آرچ بشپ بنایا گیا تھا، وہ پاکستان میں ‘کاریٹاس پاکستان‘ کے نیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں جبکہ مسلمانوں کے ساتھ بین المذاہب مذاکراتی عمل کا بھی سرگرم حصہ ہیں۔
جوزف پاکستان کیتھولک بشپس کانفرنس‘ کے صدر بھی ہیں، انہوں نے فلاسفی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے اور ان کو انگریزی، اطالوی، جرمن، فرانسیسی،اردو، پنجابی اور سندھی زبان بول سکتے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ ماہ مسیح برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں 14 کارڈینلز کی تقرریاں کیں تھیں ، جس کے تحت کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو بھی کارڈینل کا اعزاز دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کارڈینل کا انتخاب دنیا کے پانچ براعظموں سے کیا گیا جن میں پاکستان، عراق، مڈغاسکر اور جاپان کے مسیح رہنماؤں کے نام شامل تھے۔ اس موقع پر پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ کارڈینلز کے عہدوں کا مقصد اور اس کے لیے پادریوں کا انتخاب گرجا گھروں کی یکجہتی کا مظہر ہے۔
Urdu Khabrain
ارچ, بشپ, تفویض, جوزف, عہدہ, فرانسس, نے, پوپ, کا, کارڈینل, کراچی, کردیا, کوٹس, کے
Friday, 29 June 2018
پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کارڈینل کا عہدہ تفویض کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment