Monday, 11 June 2018

فیس بک سٹیٹس بار میں صارفین کے لیے بڑی سہولت کا اضافہ آپ بھی جان لیں اور اس فیچر سے لطف اندوز پوں

https://is.gd/jrP5Mo
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیس بک کی جانب سے ویب سائٹ میں بڑی تبدیلی، صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔فیس بک انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور فیس بک سٹیٹس بار میں خاموشی سے اس کا اضافہ کردیا ہے،
جس کا اکثر بلکہ کروڑوں افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا۔ ویب سائٹ نے سٹیٹس بار میں جی آئی ایف بٹن کا اضافہ کیا ہے۔اب صارفین کے لیے سٹیٹس پر براہ راست اینیمٹڈ تصویر کے اضافے کو ممکن بنانے کے لیے نیا بٹن پیش کیا گیا ہے۔ فیس بک پر اینیمیٹڈ یا GIF تصاویر کو پوسٹ اس وقت کیا جاسکتا تھا جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اپنی پسند کی تصویر کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی فیس بک پوسٹ کو شیئر کریں۔ مگر اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنے سٹیٹس بار پر کلک کریں تو نیچے GIF بٹن نظر آجائے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, سائنس و ٹیکنالوجی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...