Sunday, 17 June 2018

عورتیں ایسا شوہرچاہتی ہیں جو۔۔۔

https://goo.gl/JoRgAT
کہتے ہیں عورتیں دو طرح کی ہوتی ہیں ایک وہ جو منہ کے اندر زبان رکھتی ہیں، دوسری زبان کے اندر منہ رکھتی ہیں۔ ویسے ایک بات تمام عورتوں میں مشترک ہے کہ وہ کان نہیں رکھتیں۔ دنیا کا دستور ہے، وہی چیز اپنے پاس رکھی جائے جسے استعمال کر سکیں۔ چناں چہ شوہر اپنے پاس کانوں کا رکھنا بہت ضروری سمجھتے ہیں ،رہ گئی بات ڈاڑھی کی تو اسے مرد اپنی مردانگی کے اظہار کے لیے رکھنا چاہتے ہیں ،حالاں کہ شوہر بننے کے لیے اکثر مرد ڈاڑھیوں کو منڈوا دیتے ہیں۔ وجہ اس کی ہمیں کوئی خاص معلوم نہیں، صرف اتنا پتا ہے کہ شادی کے بعد مرد، مرد نہیں رہتے، زن مرید بن جاتے ہیں، یعنی شادی کے بعد مرد بیوی کا مرید بن جاتا ہے۔مرد کے چہرے پر مونچھوں کو جو مقام حاصل ہے، وہ احتجاجی بینر کا ہے۔ اسے عین ناک کے نیچے لہرانا ضروری سمجھا جاتا ہے، چناں چہ والدین اپنی ناک کی خاطر مونچھوں کے آگے جھک جاتے ہیں اور بیوی کے آگے مونچھیں۔ فرائڈ سے کسی نے پوچھا کہ عورت کس قسم کا شوہر چاہتی ہے؟ تو بولا’’ اپنے باپ جیسا‘‘ چناں چہ لڑکی اپنے ہونے والے شوہر کا وہی حشر کرتی ہے۔ جو اس کی ماں نے اس کے باپ کا کیا ہوتا ہے۔
ویسے بھی کہا جاتا ہے کہ لڑکی کی رخصتی کے وقت میکے والے دھاڑیں مار مار کر اس لیے روتے ہیں کہ انہیں لڑکی کی جدائی کا غم ہوتا ہے حالاں کہ لڑکی کی والدہ کی آنکھوں کے سامنے اس وقت اپنے شوہر کا ماضی اور داماد کا مستقبل ہوتا ہے۔(ڈاکٹر اختر نواز کی تحریر سے ضیا اختر لاہور کا انتخاب )
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...