Saturday, 9 June 2018

وزیراعظم نے اپنی گری ہوئی کافی خود صاف کی، ویڈیو دیکھیں

https://is.gd/tHZZic



ایمسٹر ڈیم: ہالینڈ کے وزیراعظم مارت روئتے نے سادگی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے اپنی گری ہوئی کافی کو خود صاف کر کے دنیا کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہالینڈ کے وزیراعظم کافی کا کپ ہاتھ میں تھامے پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوئے کہ اچانک ان سے یہ کپ چھوڑ گیا اور ساری کافی زمین پر گر گئی۔

بغیر پرٹوکول پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے مارک روئتے نے کافی زمین پر گرنے کے بعد اپنا سامان ایک جگہ پر رکھا اور قریب میں پڑا صفائی کا پونچھا (موپ) سنبھال کر جگہ صاف کرنا شروع کردی۔

پارلیمنٹ میں موجود صفائی کرنے والے عملے نے پہلے تو وزیراعظم کو روکنے کی کوشش کی مگر وہ بضد تھے کہ یہ غلطی اُن کی ہے لہذا انہیں ہی صفائی کرنے دی جائے۔

عہدے کا غرور کیے بغیر وزیراعظم نے صفائی شروع کی تو قریب میں کھڑے خاکروبوں اور دیگر پارلیمنٹ کے ملازمین نے خوب تالیاں بجاکر مارک کے جذبے کو سراہا۔

انٹرنیٹ پر اس تمام واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے بھی مارک روئتے اس جذبہ کی تعریف کی اور وزیر اعظم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔




Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اپنی, خود, دیکھیں, صاف, عجیب و غریب, نے, وزیراعظم, ویڈیو, کافی, کی, گری, ہوئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...