https://goo.gl/hwj7BY
برسلز: یورپ میں تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے مسائل سے متعلق یورپی یونین کی اقتصادی و سماجی کمیٹی اور یورپین کمیشن کے محکمہ داخلہ کی جانب سے برسلز میں چوتھے يورپین مائگریشن فورم منعقد ہوا۔
اے آر وائی کے نمائندہ عامر سہروردی کے مطابق فورم میں ترقی پذیر ممالک سے یورپ آنے والے پناہ گزینوں اور ہنرمند افراد کی منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ یورپی ممالک کے وزراء سمیت معروف سیاسی و سماجی کارکنوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف صحافی اظفر بخاری بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے اظفر بخاری کا کہنا تھا کہ یورپ میں غیرقانونی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کی آمد کو روکا نہیں جا سکتا، مستقبل میں یہ بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، سرحدوں کو بند کرکے تارکین وطن کی آمد کو روکا نہیں جاسکتا، دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے، ایسی پالیسیاں بنائیں، جن سے قانونی طور پر تارکین کی آمد کو روکنا ممکن ہو۔
شرکاء کے سوالات کے جواب میں اظفر بخاری کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو برس میں یورپ نے پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مثبت اقدامات کیے، البتہ ابھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ یورپ کو لیبیا اور شام کے ہزاروں تارکین وطن کے ری سیٹلمنٹ کے وعدوں اور معاہدوں کو عملی شکل دینی ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی یلغار روکنے کے لیے ہنرمند افراد کی قانونی منتقلی کے راستے کھولنے ہوں گے، پاکستان یورپی ممالک کو ماہر ہنرمند افراد کی وسیع تعداد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
بلغاریا کے ڈپٹی وزیر برائے محنت اور سماجی بہبود لذر لاروف نے اجلاس کے دوران اظفر بخاری سے ملاقات کی، اظفر بخاری نے بلغارین وزیر کو تحریری طور پر پاکستان سے ہنرمند افراد کی فراہمی کی تجاویز پیش کیں۔ مذکورہ وزیر نے تجاویز کو اپنی کابینہ سے منظور کرانے کا وعدہ کیا۔
یووروسٹیز کی پالیسی ڈائریکٹر سلویا گنزریلا نے اظفر بخاری کو یورپین ایر آف کلچرل ہیریٹیج 2018 پروگرام سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یورپ میں 2018 کو ثقافت سیاحت اور قومی ورثے کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, فورم, مائیگریشن, کا, یورپین
Saturday, 16 June 2018
یورپین مائیگریشن فورم کا چوتھا اجلاس، تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے مسائل پر غور
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment