Monday, 11 June 2018

مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر فاطمہ بھٹو کو ہالی ووڈ سے معذرت کا انتظار

https://is.gd/oJPVRp
امریکی ٹی وی سیریز میں بھارتیوں کو دہشت گرد دکھانے پر امریکی اسٹوڈیوز کی معذرت کے بعد معروف مصنفہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ اب انہیں ان فلموں اور ڈراموں کی جانب سے معذرت کا انتظار ہے جن میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی ڈرامہ سیریز ’کوانٹیکو‘ کی ایک قسط میں دکھایا گیا تھا کہ 3 بھارتی دہشت گرد نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں بم دھماکہ کرنے اور اس کا الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بناتے ہیں۔

تاہم پریانکا چوپڑا جو ڈرامے میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) ایجنٹ کا کردارا دا کر رہی ہیں، اپنی ٹیم کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنا دیتی ہیں۔



قسط کے نشر ہوتے ہی بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا۔ بھارتیوں کو سچائی پسند نہ آئی اور وہ تنقید کے نشتر لے کر پریانکا چوپڑا پر چڑھ دوڑے۔

انہوں نے پریانکا کو غدار قرار دیتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دیا جبکہ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ان کے خلاف ملک گیر احتجاج بھی شروع کردیا۔

مجبور ہو کر نہ صرف پریانکا چوپڑا کو اپنے جذباتی ہم وطنوں سے معافی مانگنی پڑی بلکہ اس کے ساتھ ڈرامہ پیش کرنے والے اے بی سی اسٹوڈیوز نے بھی بھارتیوں کو آئینہ دکھانے پر معذرت طلب کرلی۔

اے بی سی اسٹوڈیوز کے معافی مانگنے کے بعد سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور مصنفہ فاطمہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اب انہیں ان فلموں اور ڈراموں کی جانب سے معذرت کا انتظار ہے جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔


Super. We’ll be here waiting for an apology from Homeland, 24, Tyrant, Rambo, Zero Dark Thirty, American Sniper, Munich… https://t.co/f98FEiyWvl


— fatima bhutto (@fbhutto) June 9, 2018

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس وہ ایک تقریب میں اس پر گفتگو بھی کر چکی ہیں کہ کس طرح ہالی ووڈ پروپیگنڈے کو فروغ دیتا ہے خصوصاً ہالی ووڈ فلموں میں مسلمانوں کو صرف دہشت گردوں کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

I did a talk last year on Hollywood and Propaganda, specifically how Muslims are treated in film https://t.co/JxPvujZSw2


— fatima bhutto (@fbhutto) June 9, 2018

گزشتہ برس کی گئی اپنی گفتگو میں انہوں نے چند فلموں کے مناظر بھی دکھائے تھے جس میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, انتظار, بھٹو, دکھانے, دہشت, سے, شوبز, فاطمہ, مسلمانوں, معذرت, ووڈ, پر, کا, کو, گرد, ہالی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...