https://is.gd/kuGWJz
جاوید صدیق بھٹی
اے ہوا اس پہ یوں اثر کرنا
سرد جذبات کو شرر کرنا
سنگ پگھلا تو یہ کُھلا مجھ پر
کتنا مشکل ہے دل میں گھر کرنا
اُس مسیحا کو بھی نہیں آیا
زخمِ دل پر مرے، نظر کرنا
یہ ہے توہین، آدمیت کی
کسی ظالم کو چارہ گر کرنا
رات کاٹو کسی تمنا میں
تم کو آ جائے گا سحر کرنا
کیسے جاوید ہم کریں منزل
اپنی قسمت میں ہے سفر کرنا
Urdu Khabrain
Magazine, آواز, اثر, ادب, اس, اے, قرطاس, نئی, پہ, کرنا, ہوا, یوں
Friday, 29 June 2018
نئی آواز: اے ہوا اس پہ یوں اثر کرنا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment