https://is.gd/zLn74z
بعض افراد کو والنٹ بریڈ بہت پسند ہوتی ہے۔ اسے آسانی سے گھر میں بھی بنایا جاسکتا ہے جس کی ترکیب درج ذیل ہے۔
پانی: 1 کپ
میدہ: 1 کلو
مکھن: 200 گرام
نمک: چٹکی بھر
انڈا: 1 عدد
خمیر: بریڈ کی تعداد سے حساب سے
چینی: 1 کپ
اخروٹ: 10 سے 12 عدد
سب سے پہلے میدے کو چھان لیں۔
اب اس میں نمک اور مکھن ملا کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
ایک کپ نیم گرم پانی لے کر اس میں چینی اور خمیر ڈال دیں اور 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔
اب میدے میں انڈا شامل کریں۔
چینی اور خمیر والا پانی بھی اس میں شامل کر کے اچھی طرح گوندھ لیں اور 2 گھنٹے کے لیے کسی گرم جگہ پر رکھ دیں۔
جب آٹا پھول کر تین گنا ہوجائے تو اس کی ایک بڑی روٹی بنا کر اس میں پیس کر اخروٹ اور چٹکی بھر نمک ڈال کر ملا لیں۔
روٹی کو دوبارہ سے گوندھ کر اسے پھر سے بیل لیں اور بیک کرلیں۔
مزیدار والنٹ بریڈ تیار ہے۔
Urdu Khabrain
بریڈ, بنانے, ترکیب, جانیں, مزیدار, والنٹ, کی
No comments:
Post a Comment