https://goo.gl/ttB3hT
ملتان (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تقریباً تمام فرنچائزز نے اپنے برینڈ ایمبیسڈرز کا انتخاب کر لیا ہے لیکن نئی ٹیم ملتان سلطانز کے مداح اس انتظار میں تھے کہ کب ان کی ٹیم کا برینڈ ایمبیسیڈر سامنے آئے گا تاہم یہ انتظار ختم ہو گیا ہے۔ملتان سلطانز نے معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو اپنی ٹیم کا برینڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے برینڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے کے بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ”ملتان سلطانز کا برینڈ ایمبیسڈر ہو گیا ہوں اور 22 تاریخ کو پہلے میچ میں وہاں ہوں گا۔ ہم نے پہلے ہی ملتان کو سلطان کہہ دیا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ جو اولیاءکی سرزمین کو اپنا نام دے ڈالے اور اولیاءکی نسبت کیساتھ کرکٹ کے میدان میں اترے وہ سلطان بنے گا۔اور جب اس کیساتھ کرکٹ کا سلطان وسیم اکرم بھی ہو تو پھر ملتان سلطانز کے سلطان بننے میں کوئی شک نہیں رہ جاتا، اور یہ آپ کچھ دنوں میں دیکھیں گے کہ روحانیت کیسے کام کرتی ہے اور ملتان کیسے سلطان بنتا ہے۔“ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کسی پروگرام کے دوران خود ہی یہ اعلان تو کر دیا ہے لیکن ملتان سلطانز کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا اور قوی امکان ہے کہ آج ملتان سلطانز کے برانڈ ایمبیسڈرز سے متعلق باضابطہ اعلان بھی کر دیا جائے گا۔
Urdu Khabrain
Thursday, 21 June 2018
سب حسیناؤں کا انتخاب کرتے رہے لیکن ملتان سلطانز نے کسے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا؟
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment