https://goo.gl/eF2mT9
لاہو( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے سینیٹ کی ایک نشست حاصل کرکے عوام اور خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کو حیران کر دیا۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز نے چوہدری سرور کی کامیابی کے پیچھے چھپے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ صوبے میں نئی حلقہ بندیوں کے نتیجے اسمبلی ٹکٹ سے محروم رہ جانے والے مسلم لیگ کے ارکان کو پی ٹی آئی نے اپنے پلٹ فارم سے قومی انتخابات میں ٹکٹ دینے کے وعدے پر حمایت حاصل کی۔پی ٹی آئی کے ورکز نے آزاد امیدواروں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی سمیت پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اراکین قومی اسمبلی سے غیراعلانیہ ملاقاتیں کیں۔
ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ ان کی پارٹی نے اوکاڑہ، رحیم یار خان اور لیہ کے اضلاع میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی سے رابطے کیے تھے۔اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے وہ ایم پی ایز جو نئی حلقہ بندیوں کی وجہ سے اپنی سیٹ کھو چکے تھے یا جنہیں خوف تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت انتخابات میں انہیں ٹکٹ نہیں دے گی، پی ٹی آئی نے ان سے رابطہ کیا اور مسلم لیگ (ق) اور پی پی پی کے ایک ایک ایم پی اے نے سینیٹ انتخابات میں چوہدری محمد سرور کو ووٹ دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے رہنماوں نے تین مرتبہ منصورہ کا دورہ کرکے جماعت اسلامی کے ایم پی اے سے سابق گورنر چوہدری سرور کے لیے ووٹ مانگے اور اسی مقصد کے لیے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اور چوہدری سرور نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ملاقات کی تھی۔
Urdu Khabrain
Sunday, 17 June 2018
پی ٹی آئی نے چوہدری سرور کو پنجاب سے سینیٹر بنانے کیلئے کیا حکمت عملی اختیار کی ؟ ایسا دعویٰ سامنے آ گیا کہ سن کر نوازشریف بھی کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ ’کیا سیاست کھیل گئے ہیں ‘
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment