Wednesday, 27 June 2018

ممبئی میں پلاسٹک پر پابندی عائد

https://is.gd/WecHHK



بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی کی مقامی حکومت نے شہر بھر میں پلاسٹک مصنوعات کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

گو کہ بھارت کی دیگر ریاستوں میں بھی پلاسٹک کے استعمال کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن مہاراشٹر پہلی ریاست ہے جس نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پلاسٹک کے استعمال پر اتنے بڑے پیمانے پر پابندی عائد کی ہے۔

پابندی کے تحت شہر میں پلاسٹک بیگ، پلاسٹک کے (ڈسپوز ایبل) برتن اور دیگر پلاسٹک مصنوعات کا استعمال ممنوع قرار پاگیا ہے۔

حکام کے مطابق پہلی بار پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا، تاہم اگر کوئی شخص ایک بار سے زائد پابندی کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس پر 25 ہزار روپے جرمانہ اور 3 ماہ کی قید کی سزا دی جائے گی۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے، ’ہم چاہتے ہیں کہ پلاسٹک سے بنے بیگ کا استعمال ذمہ دارانہ انداز سے کیا جائے۔ اسی لیے ہم نے ہر اس طرح کے پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے جسے دوبارہ استعمال کے قابل نہیں لایا جاتا‘۔

اس پابندی کو تحفظ ماحولیات کے لیے کام کرنے والے افراد نے سراہا ہے تاہم پلاسٹک کے کاروبار سے وابستہ افراد پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔ بھارت میں اس وقت 9 ارب ڈالر مالیت کی پلاسٹک کی صنعت فعال ہے۔


Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, انٹرنیشنل, عائد, ممبئی, میں, پابندی, پر, پلاسٹک

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...