Friday, 15 June 2018

جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے:عمران خان

https://goo.gl/bXz4EE
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے،جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے۔
اسلام آباد میں وزیر اعلی بلوچستان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی بلوچستان سے پینل ہوگا ہم اسے سپورٹ کریں گے ،ہمارے تمام سینیٹرز بلوچستان کے پینل کو ووٹ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاامیدوار چیئرمین سینیٹ بنے،خوف تھا کہیں شریف خاندان کو کرپشن کرنے کی اجازت نہ دے دی جائے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کے حالات بھی بہت خراب رہے ہیں ہماری کوشش تھی کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین بنے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مبارکباد دیتا ہوں کہ پہلی بار پاکستان میں بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا۔
خیال رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم اس پوزیشن میں آگئے کہ چیرمین سینیٹ کیلیے اپنا امیدوار لائیں،عمران خان سے گزارش ہے، جو ہم پینل دینگے اس کو سپورٹ کریں۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...