https://goo.gl/YiDWeZ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا، وفاقی وزیر مملکت پر فرد جرم 13 مارچ کو عائد کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے دانیال عزیز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی، دوران سماعت دانیال عزیز اپنے وکیل علی رضا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی وزیر مملکت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کرا دیا ہے ،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 14 سال میں کبھی توہین عدالت کا نوٹس نہیں لیالیکن برداشت کی ایک حد ہوتی ہے ،عدالت دانیال عزیز کے جواب سے مطمئن نہیں،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،ان کا کہناتھا کہ آپ کے ساتھ قانون کے مطابق انصاف ہو گا۔
سپریم کورٹ نے دانیال عزیز پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو آئندہ سماعت 13 مارچ کو عائدکی جائے گی۔
Urdu Khabrain
Saturday, 16 June 2018
توہین عدالت کیس، سپریم کورٹ کا دانیال عزیزپر فردجرم عائد کرنے کا فیصلہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment