https://is.gd/wqUd4c
سنگاپور : امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ اورشمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات کل سنگاپورمیں ہوگی، دونوں رہنما سنگاپور پہنچ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کی ملاقات کا سب کو انتظار ہے، سنگاپورکے جزیرے سینٹوسا میں کل امریکی صدرٹرمپ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کریں گے اور جزیرہ نما کوریا میں امن، ایٹمی ہتھیاروں سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے۔
تاریخی ملاقات کے لئے دونوں رہنما سنگاپورمیں ہیں اور الگ الگ ہوٹلوں میں ٹہرے ہوئے ہیں، سینٹوسا میں سربراہ ملاقات کے لئے سیکورٹی کے انتہائی سخت اور غیر معمولی اقدامات کئے گئے ہیں۔
یہ پہلا موقع ہے جب شمالی کوریا کے رہنما کسی برسر اقتدار امریکی صدر سے مل رہے ہیں۔
امریکی صدر نے اس ملاقات کو ‘امن کا مشن’ قرار دیا ہے اور کہا کہ ملاقات کے بارے میں اچھا محسوس کررہے ہیں، سنگاپورمیں ماحول پر جوش ہے۔
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کا کہنا ہے اگر سنگا پور میں منگل کو کوئی معاہدہ ہوگیا تو تاریخ سنگا پور کو اس حوالے سے یاد رکھی گی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ وہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کو امریکہ آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما سے 12 جون کو ہونے والی ملاقات منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ٹرمپ نے اپنے خط میں کہا تھا کہ کم جونگ کے حالیہ بیان کے بعد اب سنگاپور میں ہونے والی شیڈول ملاقات کا امکان بالکل بھی نہیں کیونکہ شمالی کوریا کے سربراہ ایک بار پھر کھلی دشمنی ظاہر کردی۔
خیال رہے کہ صدرٹرمپ اورکم جونگ ان ماضی میں ایک دوسرے پرتند وتیز زبانی حملے کرتے رہے ہیں، دونوں رہنماؤں کی ملاقات کوعالمی امن کیلئے انتہائی اہم قراردیا جارہا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, ان, انٹرنیشنل, اور, تاریخی, جونگ, ملاقات, ٹرمپ, کل, کم, کی, ہوگی
Tuesday, 12 June 2018
ٹرمپ اور کم جونگ ان کی تاریخی ملاقات کل ہوگی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment