https://is.gd/tXQO9K
کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں مزید اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ قیمت 500 روپے بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں سونے کی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہونے لگیں جس کے بعد مقامی مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 59 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں مسلسل چوتھے روز بھی روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا اور ڈالر کی قیمت 123 روپے 50 پیسے کی ریکارڈ سطح پر پہنچی تھی۔ نگراں حکومت اور اسٹیٹ بینک نے روپے کی قیمت گرائی تو یہ فیصلہ اُن کے گلے پڑ گیا اورکرنسی مارکیٹس میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ریا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام کی قیمت میں 429 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام کی قیمت 50 ہزار 9سو 26 روپے تک پہنچ گئیں۔
سونے کے تاجروں کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ 10 ڈالر بڑھ کر 1305 روپے پر کھلے، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی خرید و فروخت نئے داموں کے ساتھ ہوئی۔
قبل ازیں اپریل کے مہینے میں عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر فی اونس سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمتیں پانچ سال کی بلند ترین سطح یعنی 60 ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئیں تھیں۔
قبل ازیں اپریل میں سونے کی عالمی قیمتوں میں 4 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا تھا تاہم پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کم ہوکر 58 ہزار 850 روپے تک پہنچ گئی تھیں۔
اس سے قبل رواں برس مارچ میں عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 700 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 58 ہزار 2 سو روپے تک پہنچ گئی تھی جو ساڑھے چار سال کی ریکارڈ سطح تھی۔
رواں برس جنوری میں ہی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 57 ہزار 900 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں تھیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, اضافہ, باعث, بزنس, بڑھتی, بھاؤ, سونے, قیمتوں, میں, ڈالر, کی, کے
Monday, 25 June 2018
ڈالر کی بڑھتی قیمتوں کے باعث سونے کے بھاؤ میں اضافہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment