Saturday, 2 June 2018

روزانہ مسکارا لگانے سے خاتون بینائی سے محروم ہوگئی

https://is.gd/SUJK0A




خاتون 25 سال سے روزانہ مسکارا لگا رہی تھی،فوٹو فائل


سڈنی: آسٹریلیا میں ایک خاتون 25 سال تک روزانہ  آنکھوں میں  مسکارا لگانے سے بصارت کھو بیٹھی۔

سڈنی کی  رہائشی 50 سالہ ایک خاتون نے اپنے ساتھ پیش آنے والے عجیب و غریب طبی مسئلے سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ وہ مسلسل 25 سال سے مسکارا لگا رہی تھیں اور ان کا  یہ طرز عمل انہیں تقریباً نابینا پن کے قریب لے گیا۔



خاتون نے بتایا کہ وہ جب بھی صبح اٹھتی تو پہلے سے لگے مسکارا کو ٹھیک سے صاف کیے بغیر دوبارہ مسکارا لگانے کا شوق پورا کرتیں، ایسا کرنے سے انہیں آنکھوں میں آہستہ آہستہ جلن اور خارش ہونے لگی جس سے چھٹکارا پانے کے لیے ڈاکٹرز نے انہیں آئی ڈراپ اور دیگر دوائیاں استعمال کے لیے دیں جس سے افاقہ نہ ہوا۔

جب تکلیف بڑھی تو ماہرِ چشم نے مختلف ٹیسٹ کرائے میں جس میں انکشاف ہوا کہ مسکارے کی وجہ سے پپوٹوں کے اندرونی حصے میں سیاہ رنگ کے سخت پتھریلے دانے نما نمودار ہوچکے ہیں جس سے خاتون کی بینائی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ تقریباً بصارت کی صلاحیت کھوبیٹھی۔

واقعہ سامنے آنے پر ڈاکٹرز نے خواتین کو میک اپ کی صفائی خصوصاً آئی لائنر صاف کرنے کی تلقین کرتے ہوئے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ  آنکھوں کے اندرونی لیش لائن پر آئی لائنر لگانے سے پرہیز کیا جائے۔


Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بینائی, خاتون, روزانہ, سے, عجیب و غریب, لگانے, محروم, مسکارا, ہوگئی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...