Sunday, 17 June 2018

سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے وہ کام کردیا جو ولی عہد بننے کے بعد سے انہوں نے اب تک نہیں کیا تھا

https://goo.gl/1a5rUf
قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے سمیت کئی ایسے اقدامات کیے جن کا اس سے قبل سعودی عرب میں سوچا بھی نہ جا سکتا تھا۔ ان اقدامات پر ان کا شہرہ پوری دنیا میں ہوا لیکن ولی عہد بننے کے بعد سے اب تک شہزادہ محمد نے سعودی عرب سے باہر قدم نہ نکالا تھا۔ اب پہلی بار وہ دنیا کے دورے پر بھی نکل پڑے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز شہزادہ محمد بطور سعودی ولی عہد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچنے جہاں ایئرپورٹ پر مصری صدر عبدالفتح السیسی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
رپورٹ کے مطابق جب شہزادہ محمد کا طیارہ مصر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو مصر کے جنگی طیاروں نے اس کا استقبال کیا اور اس کے ساتھ ساتھ پرواز کرتے ہوئے قاہرہ تک آئے۔مصر خطے میں سعودی عرب کا کلیدی اتحادی ہے اور شہزادہ محمد اس دورے میں صدر السیسی اور دیگر مصری حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جس کے بعد وہ برطانیہ اور امریکہ کے دوروں پر روانہ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایسے وقت مصر کے دورے پر پہنچے ہیں جب وہاں اسی ماہ صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور صدر السیسی پرامید ہیں کہ وہ دوسری بار 4سالہ مدت کے لیے صدر منتخب ہو جائیں گے۔اس پر قاہرہ یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر مصطفی کامل السید کا کہنا تھا کہ ’’اس دورے کے مصر کی داخلی سیاست پر بھی اثرات مرتب ہوں گے اور اس سے یہ مطلب بھی لیا جائے گا کہ السیسی کو بطور صدر سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔‘‘
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...