https://goo.gl/xKSstR
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مسٹربین کے نام سے تو آپ واقف ہی ہوں گے؟ کچھ عرصہ قبل وہ اپنے سے آدھی عمر کی لڑکی کی محبت میں گرفتار ہوئے اور اس کی خاطر اپنی اہلیہ سنیٹرا ساسٹری کو طلاق دے کر اپنی 25سالہ شادی ختم کر ڈالی۔ اب طلاق کے تصفیے میں مسٹربین نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سنیٹرا کو اپنی محبوب ترین چیز دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق مسٹر بین نے برطانیہ کے کوٹس ووڈز کے علاقے میں بڑے چاﺅ سے ایک عالیشان لگژری گھر تعمیر کرایا تھا جس پر 1کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 53کروڑ روپے) لاگت آئی تھی۔ اب وہ طلاق کے تصفیے میں یہ گھر اپنی سابق اہلیہ 55سالہ سنیٹرا ساسٹری کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 63سالہ روان اٹکنسن المعروف مسٹر بین کی کچھ عرصہ قبل 34سالہ اداکارہ لوئس فورڈ سے ملاقات ہوئی اور دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے۔ جب ان کی ملاقاتیں منظرعام پر آئیں تو مسٹربین نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی اور اس وقت وہ لوئس فورڈ کے ساتھ اپنے لندن میں واقع 50لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً76کروڑ 64لاکھ روپے) مالیت کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔مسٹربین کے دوستوں کا کہنا ہے کہ ”ہمیں یہ سن کر بہت حیرت ہوئی کہ مسٹربین اپنا خوابوں کا گھر سابق اہلیہ کو دینے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ اس گھر کی تعمیر کے لیے انہوں نے 10سال تک جدوجہد کی اور کئی ہمسایوں سے قانونی جنگ بھی لڑی۔“
Urdu Khabrain
Thursday, 14 June 2018
مسٹر بین اپنی بیگم سے جنگ ہار گئے، بالآخر ہتھیار ڈال دئیے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment