https://is.gd/6oiZd4
شوہر نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی، بھارتی میڈیا (فوٹو: فائل)
احمد آباد: بھارت میں ایک شوہر نے نئی نویلی دلہن کو داڑھی کے بال آنے پر طلاق دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں پیش آیا جہاں شوہر نے دلہن کو شادی کے ایک ہفتے بعد ہی طلاق دے دی۔ شوہر نے عدالت میں طلاق کے خلاف دائر درخواست کے جواب میں کہا کہ اس نے کبھی شادی سے قبل دلہن کو نہیں دیکھا تھا اور نہ کبھی اس سے بات کی تھی، جب پہلی بار ملاقات کرائی گئی تو لڑکی نے چہرے پر دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا جس کی وجہ سے اس کا چہرہ چھپا ہوا تھا۔شوہرنے موقف اپنایا کہ سسرالیوں نے رشتہ طے کرکے جلد سے جلد شادی کرادی اور جب شادی کے پہلے دن اس نے بیوی کو دیکھا تواس نے میک اپ کررکھا تھا تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ بیرون شہرنوکری سے گھر لوٹا تو دلہن کی داڑھی دیکھ کر چونک گیا، اس کے علاوہ دلہن کی آواز بھی تبدیل تھی اور وہ مردانہ آواز میں بات کررہی تھی جس پر اسے طلاق دے دی۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, انے, بھارت, داڑھی, دلہن, دیدی, شوہر, طلاق, عجیب و غریب, میں, نے, پر, کی
No comments:
Post a Comment