https://is.gd/lcxDjw
دبئی: متحدہ عرب امارات کے شاپنگ مال میں ایک شخص موبائل فون پھٹنے کے نیتجے میں جھلس کر زخمی ہوگیا، سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر فیصل نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کے جسم پر آگ لگی ہوئی ہے اور وہ مدد کے لیے پکا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کی جیب میں رکھا ہوا موبائل پھٹنے کی وجہ سے اُس کے جسم میں آگ لگی، ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ دبئی کے شاپنگ مال میں پیش آیا۔
دوسری جانب گلف نیوز سے دبئی حکام نے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس طرح کا واقعہ متحدہ عرب امارات کے کسی بھی شاپنگ مال میں پیش نہیں آیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو اس طرح کے واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
چیف انوسٹی گیشن آفیسر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے ویڈیو کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے مذکورہ شخص کو تلاش کررہے ہیں جس نے جھوٹی افواہ پھیلا کر لوگوں کو خوف زدہ کرنے کی کوشش کی۔
علاوہ ازیں یہ بھی اطلاع سامنے آئی ہے کہ مذکورہ شخص کی عمر 30 سال ہے جو اغادیر سپر مارکیٹ میں ایک دکان کا مالک ہے۔
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, بیٹری, جھلس, سے, عجیب و غریب, موبائل, نوجوان, پھٹنے, گیا
Monday, 11 June 2018
موبائل بیٹری پھٹنے سے نوجوان جھلس گیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment