Saturday, 16 June 2018

شادی کاایسافائدہ کہ آپ سارے کام چھوڑ کرشادی کرنے کی فکرمیں پڑ جائیں گے

https://goo.gl/nV9W5L
اگر تو آپ اپنی شادی شدہ زندگی سے خوش نہیں، تو شکایات کرنا چھوڑیں، کیونکہ زندگی بھر کا یہ تعلق آپ کو دماغی طور پر ہمیشہ صحت مند رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق شادی کے بعد کی زندگی شوہر/ بیویکے اندر دماغی تنزلی کے مرض ڈیمینشیا کا خطرہ کم کرتی ہے۔آٹھ لاکھ سے زائد افراد پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے اائی کہ تنہا زندگی گزارنا الزائمر یا ڈیمینشیا کی دیگر اقسام کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اسی طرح شریک حیات کے انتقال کا اثر بھی ذہنی صحت پر پڑتا ہے اور امراض کا خطرہ 20 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔تحقیق کے مطابق شادی کے متعدد طبی فوائد پہلے ہی سامنے آچکے ہیں، مگر دماغی صحت کے حوالے سے اس کے اثرات نے دنگ کردیا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ وجہ سامنے نہیں آسکی کہ شادی دماغی امراض سے بچانے میں کس طرح مددگار ثابت ہوتی ہے تاہم امکان ہے کہ شریک حیات کے ساتھ رہنا، طرز اور طرز زندگی کے عناصر اس خطرے کو کم کرتے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ شادی کا تعلق جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کے لیے بھی براہ راست فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ ذہنی تناؤ کا باعث بننے والے واقعات میں پرسکون رہنے میں مدد دیتی ہے۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, اپ, جائیں, سارے, شادی, عجیب و غریب, فکرمیں, پڑ, چھوڑ, کاایسافائدہ, کام, کرشادی, کرنے, کہ, کی, گے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...