https://goo.gl/EY1y3A
نئی دلی: کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ان دونوں اہل خانہ کے ہمراہ بھارت کے 7 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ رخ خان سمیت متعدد بالی ووڈ اسٹارز سے ملاقات کی۔کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا اہلیہ صوفی، دونوں بچوں زیویر اور ایلا کے ہمراہ بھارت کا دورہ جاری ہے، 7 روزہ دورے کے دوران ٹروڈواور ان کی فیملی بھارت کے ثقافتی لباس میں تاج محل، ہمایوں کا مقبرہ، بادشاہی مسجد سمیت تمام خوبصورت جگہوں کا دورہ کررہے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم کے 7 روزہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان ایک ارب ڈالر کے 66 معاہدوں پر دستخط ہوں گے جن میں فلم انڈسٹری سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔گزشتہ روز کینیڈین وزیر اعظم کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان، عامر خان، انوپم کھیر سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔تقریب کے دوران جسٹن ٹروڈو سنہرے رنگ کی شیروانی پہنے نظر آئے جب کہ ان کی اہلیہ صوفی ساڑھی پہنی ہوئیں تھیں جس میں وہ بہت خوبصورت دکھ رہی تھیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر جسٹن ٹروڈو نے بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی اور کنگ خان سے ملاقات کو خوشگوار قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم آج رات کینیڈین فلم انڈسٹری اور بالی ووڈ کے درمیان مضبوط تعلقات اور تعاون کا جشن منارہے ہیں اور اس میں شاہ رخ خان سے بہتر کوئی اور مدد نہیں کرسکتا تھا۔بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے بھی جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا ہم نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ دونوں ممالک کے لوگوں، ثقافت اور سینما انڈسٹری کے بارے میں بات کی، ان کے ساتھ بات کرکے بہت اچھا لگا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Thursday, 21 June 2018
کینڈین وزیراعظم بھی شاہ رخ خان سے متاثر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment