https://is.gd/nhzlTG
سانس فرانسسکو: انسانی تاریخ میں پہلی بار ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم تبدیلی سامنے آئی کہ جب مصنوعی ذہانت کے حامل کمپیوٹر اور انسانوں کے مابین مختلف موضوعات پر مباحثہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سانس فرانسسکو کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت والا کمپوٹر تیار کیا جو انسانوں سے مختلف موضوعات پر نہ صرف بحث کرسکتا ہے بلکہ مدلل گفتگو بھی کرتا ہے۔
آئی بی ایم نے آزمائش کے لیے انسان اور مصنوعی ذہانت والے کمپیوٹر کے مابین مباحثے کا انعقاد کیا جس میں مشین نے انٹرنیٹ سے بغیر جڑے حاضرین کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے حیران کن جوابات دیے۔
مصنوعی ذہانت کے کمپیوٹر نے اخبارات اور تحقیقاتی مقالوں کی مدد سے موضوع پر نہ صرف گفتگو کی بلکہ حاضرین تک اپنا مؤقف بھی پہنچایا۔
ایونٹ میں مختلف موضوعات رکھے گئے تھے، پہلا موضوع خلائی تحقیق کے حوالےسے سرکاری سطح پر فنڈز کا اجرا تھا؟ مختلف شرکا نے مصنوعی کمپیوٹر سے مختلف سوالات کیے اور اپنے دلائل پیش کیے جس کا اُس نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔
دوسرا سوال ٹیلی میڈیسن ٹیکنالوجی کے فروغ اور اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری سے متعلق تھا جس پر انسان اور کمپیوٹر دونوں کو دلائل پیش کرنے کے لیے مجموعی طور پر چار منٹ کا وقت دیا گیا۔
چونکہ کمپیوٹر ایک مشین ہے لہذا گفتگو کے دوران اُس کےلہجے میں اتار چڑھاؤ تو نظر نہیں آیا البتہ کمپیوٹر دلائل اور صاف گوئی سے حاضرین کو قائل کرنے میں کامیاب رہا البتہ ماہرانہ گفتگو کی بنیاد پر انسان کو فاتح قرار دیا گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, انسان, اور, تاریخی, سائنس و ٹیکنالوجی, مباحثہ, مختلف, موضوعات, پر, کا, کمپیوٹر
Saturday, 23 June 2018
کمپیوٹر اور انسان کا مختلف موضوعات پر تاریخی مباحثہ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment