Wednesday, 13 June 2018

پی ایس ایل ،آج ملتانز سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

https://goo.gl/KaAUUk
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مد مقابل ہونگے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے اچھے آغاز کے باوجود ملتان سلطانز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔بظاہر اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے البتہ ملتان سلطانز کیلئے ٹاپ فور میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا انتہائی اہم ہوگا۔ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت مصباح الحق کررہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم ہے جبکہ ملتان سلطانز پہلی بار پی ایس ایل کھیل رہی ہے۔
Urdu Khabrain
'Online Sports Khabrain, Daily Sports khabrain, Kheel Ki Duniya, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, PSL Khabrain, PSL Live, PSL Matches, PSL News, Sports Khabrain, Sports Urdu News, Update Sports Khabrain, Urdu Sports Khabrain, Viral Sports khabrain, آباد, آج, اسلام, اور, ایس, ایل, درمیان, سلطانز, مقابلہ, ملتانز, پی, کے, ہوگا, یونائیٹڈ

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...