Monday, 11 June 2018

کامن ویلتھ گیمز؛ قومی ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابر

https://is.gd/LhVvEm
کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا،فوٹو:فائل

لاہور: کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا چوتھا میچ بھی برابری کی سطح پر ختم ہوا، ملائیشیا کے خلاف مقابلہ میں اسکور 1-1 رہا۔

گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے تو باہر ہو چکی تھی تاہم ملائیشیا کے خلاف آخری گروپ میچ بھی برابری کی سطح پر ختم ہوا۔ پہلے کوارٹر میں شفقت رسول نے گول کرتے ہوئے گرین شرٹس کو برتری دلائی جو پہلے ہاف میں برقرار رہی تاہم تیسرے کوارٹر میں ملائیشیا کے رمضان روسلی نے گیند کو جال میں پھینکتے ہوئے مقابلہ برابرکردیا۔

پاکستان کو میچ میں 6 پنالٹی کارنرز ملے لیکن ایک بھی کارآمد نہ ہو سکا، حریف ٹیم کے چاروں پنالٹی کارنرز بھی پاکستانی گول کیپر نے ناکام بنائے۔ واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے پہلا میچ ویلز کے ساتھ کھیلا جو برابر ہوا، اس کے بعد روایتی حریف بھارت، انگلینڈ اور اب ملائیشیا کے ساتھ میچز بھی ڈرا ہوئے اور کامن ویلتھ گیمز میں گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sports News, Pakistani News, Sports Khabrain, Sports News, Sports Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sports News, World Sports News, اردو, ایکسپریس, برابر, بھی, قومی, میچ, ویلتھ, ٹیم, چوتھا, کا, کامن, کھیل, گیمز, ہاکی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...