https://goo.gl/LoYRWa
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مسلسل شکستیں سمیٹنے والی لاہور قلندرز کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی اور اس کی قیمت بھی اتنی کم ہے کہ آپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا ، جی ہاں صرف ایک امریکی ڈالر ٹیم کی قیمت رکھی گئی ۔
نیوزویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق لاہور قلندر پی ایس ایل میں شامل ٹیموں میں دوسری سب سے قیمتی ٹیم تھی جس میں بڑے بڑے نام شامل ہیں، انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو پرکشش مراعات دی گئیں لیکن یہ پریشان کن بات ہے کہ ٹیم کوئی میچ بھی نہ جیت سکی ۔ اس سے بھی حیران کن بات یہ ہے کہ ہرمیچ سے قبل ہی لاہور قلندر ز نے اپنی جیت کا عندیہ دیا لیکن یہ امیدیں خاک میں ملتی چلی گئیں جس کی وجہ سے عمراکمل سمیت اہم کھلاڑیوں پر تنقید بھی شروع ہوگئی ۔
ایسی صورتحال میں لاہورقلندرز کے مالک رانا فواد بھی پریشان دکھائی دیئے تاہم لاہور قلندرز کے فین میچ دیکھتے اور ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے تاہم اس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب کسی نے دلبرداشتہ ہوکر خریدوفروخت کیلئے معروف ویب سائٹ ای بے پر لاہور قلندر کو سیل پر لگا دیا اور اس کی قیمت ایک ڈالر یعنی تقریباً100پاکستانی روپے رکھی گئی ۔
Urdu Khabrain
Saturday, 16 June 2018
لاہور قلندر کی پوری ٹیم ہی سیل پر لگادی گئی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment