Monday, 18 June 2018

کالج کی طالبات اداکارہ عینی کے ساتھ تصاویر بنا رہی تھیں کہ اسٹیج گرگیا

https://goo.gl/2e48nX
گوجرانوالا:(نیوزڈیسک) جناح اسٹیڈیم میں میوزک کنسرٹ کے دوران اسٹیج گرنے سے نامور پوپ گلوکارہ عینی خالد زخمی ہوگئیں۔گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں نجی کالج کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں نامور گلوکارہ عینی خالد پرفارم کررہی تھیں۔ کالج کی طالبات عینی خالد کو دیکھ کر نہایت پرجوش تھیں۔

وہ عینی کے ساتھ سیلفی لینے کےلیے اسٹیج پر چڑھ گئیں۔عینی خالد کا نیا وڈیو گیت تیاراسٹیج ایک ساتھ اتنا وزن برداشت نہ کرسکا اور نیچے گرگیا، اسٹیج کے گرتے ہی اس پر موجود گلوکارہ عینی خالد اور طالبات بھی نیچے گرگئیں جس کے نتیجے میں عینی خالد سمیت تمام طالبات زخمی ہوگئیں لیکن خوش قسمتی سے کسی کو بھی شدید نوعیت کی چوٹ نہیں آئی۔واضح رہے کہ اسٹیج گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے اس واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیج گرنے کا واقعہ معمولی نہیں آخر انتظامیہ اتنی لاپرواہ کیسے ہوسکتی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...