https://is.gd/P0n4U7
پولیس آفیسرز اس وقت حیران رہ گئے جب وہ ایک گھریلو جھگڑے کی خبر سن کر دوڑے تو آگے ہونے والے گھریلو جھگڑا ایک نوجوان اور طوطے کے بیچ نکلا۔ جرمنی میں سوئزرلینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر لراخ کے رہائشی نے حکام سے رابطہ کیااور انہیں بتایا کہ اُس کے ہمسائے میں لڑائی ہو رہی ہے، جو بڑھ کر قابو سے باہر ہورہی ہے۔ اس شخص کا کہنا تھا
کہ اسے اپنے ہمسائے کے گھر سے چیخنے کی آوازیں آ رہی ہیں۔ یہ سن کر پولیس نے کچھ آفیسر کو مطلوبہ مکان میں بھیجا۔ افیسرز نے جا کر دیکھا تو اس مکان میں ایک 22سالہ نوجوان اور ایک طوطے کے بیچ لڑائی ہو رہی ہے۔ طوطا نوجوان کی باتوں کے جواب میں کتے کی طرح بھونک رہا تھا۔ نوجوان نے بتایا کہ یہ اس کی دوست کا طوطا ہے اور وہ اس سے تنگ آ چکا ہے۔ پولیس نے اس کیس میں مزید کسی قسم کی کاروائی نہیں کی۔
Urdu Khabrain
Hot Khabrain, Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting Khabrain, Wired Khabrain, World Interesting News, دوڑیں, دیں, ساتھ, عجیب و غریب, نے, والے, پولیس, کی, کے, گھریلو, ہونے
No comments:
Post a Comment