https://goo.gl/cit5Zy
بغداد(آن لائن)عراقی وزیر اعظیم حیدر العبادی نے آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کے’’ جہاد کفائی ‘‘کے فتوے کے داعش کیخلاف جنگ میں انتہائی اہم اور فیصلہ کن قرار دیدیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2014 میں عراق کے مختلف شہروں پر داعش کے قبضے کے بعد اس ملک کے عظیم مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے جہاد کفائی کا فتوی جاری کیا تھا۔آیت اللہ العظمی سیستانی نے اپنے فتوے میں عراقی عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ ملک کے دفاع کیلئے مسلح افواج کی مدد کریں، جس کے بعد عوامی رضاکار فورس ’’حشدالشعبی ‘‘کی بنیاد رکھی گئی۔ عراقی وزیراعظم نے عراقی مجاہدین کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ داعش کیخلاف کامیابی کے ثمرات کو محفوظ رکھا جائے گا اور ملک کی تعمیر نو پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم نے 9 دسمبر 2017کو داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کا اعلان کیا تھا۔
Urdu Khabrain
Sunday, 17 June 2018
آیت اللہ العظمی کا جہاد ’’ کفائی فتویٰ ‘‘داعش کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن تھا: عراقی وزیراعظم
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment