https://goo.gl/LpsKup
برسلز ۔ (نیوزڈیسک)بیلجیئم کے ماہرین صحت نے کہا ہے کہ آبی ترگسی ان پھولوں میں خاص الکلائیڈز پائے جاتے ہیں جو ایک پیچیدہ سرطانی رسولیوں کو پھیلنے سے روکتے ہیں۔ بیلجیئم کی یونیورسٹی لایبر ڈی بروکسیلیس (یوایل بی) کے ماہرین کے مطابق نرگس کے خوبصورت پھولوں میں ’ہیمانتھیمائن‘ نامی ایک الکلائیڈ نکلتا ہے جو کینسر پھیلنے سے روکتا
ہے۔ اس پھول کے ہر خلیے میں رائبوسوم پائے جاتے ہیں اور انہیں ’نینومشینز‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ جسم کے لیے ضروری ہر طرح کا پروٹین رائبو سوم ہی بناتے ہیں۔ سرطانی رسولیاں خود کو بڑھانے کے لیے رائبوسوم کو ہائی جیک کرکے اپنے لیے پروٹین بنانے پر مجبور کردیتی ہیں۔ماہرین نے ہیمانتھیمائن کو جب کینسر کی رسولیوں پر آزمایا تو پہلے انہوں نے رائبوسوم کو پروٹین بنانے سے باز رکھا اور دوسرے مرحلے میں رسولی کو بڑھنے سے روک دیا۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ p53 پروٹین جو کینسر کی صورت میں ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے وہ فوری طور پر مستحکم ہوگیا اور اس نے کینسر خلیات کو ختم کردیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نرگس سے اخذ کردہ یہ الکلائیڈ کہیں صحت مند خلیات کو تو نقصان نہیں پہنچاتا۔ اگلے مرحلے میں ماہرین اس پھول کے مزید چار الکلائیڈز نکال کر ان کو آزمائیں گے۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت Khabrain
Wednesday, 13 June 2018
آبی نرگس کے پھول کینسر کو پھیلنے سے روک سکتا ہے، ماہرین
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment