https://goo.gl/9Nst7e
اسلا م آ باد(نیو زڈیسک) قطر ائیر ویز کے چیف ایگزیکٹو اکبر الباکر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا ہوگا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اکبر الباکر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گذشتہ سال جون سے اپنی فضائی حدود سے قطری طیاروں کے گذرنے پر پابندی عاید کررکھی ہے جس کی وجہ سے انھیں بین الاقوامی پروازوں کے لیے ترکی اور ایران کا لمبا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور اس طرح ایندھن اور مرمت کی مد میں اخراجات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روٹس کے لمبا ہوجانے کے بعد ہم نے مرمت کی لاگت میں اضافہ کردیا ہے ، ہمارا زیادہ ایندھن خرچ ہوتا ہے۔اس لیے فضائی کمپنی کی لاگت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ناکا بندی کی وجہ سے فضائی کمپنی کو اس سال خسارے کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی سرگرمیوں کو محدود کررہے ہیں اور سکڑ رہے ہیں۔
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Wednesday, 20 June 2018
عرب ممالک کابائیکاٹ،فضائی کمپنی کو رواں سال خسارہ ہوگا،قطر ائیرویز
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment