https://is.gd/5UzWtO
سانس فرانسسکو: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے اپنی ایپ سے ٹرینڈنگ فیچر کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹیکنالوجی کی ویب سائٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق فیس بک نے ایپ اور آئی ڈیز پر آنے والے ٹرینڈنگ فیچرز کو تبدیل کرتے ہوئے اسے بریکنگ نیوز کا نام دے دیا یعنی اب صارفین آئی ڈی پر اہم خبریں دیکھ سکیں گے۔
کمپنی ترجمان کے مطابق فیس بک کی جانب سے 2014 میں مختلف موضوعات کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ٹرینڈنگ فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے فی الوقت فوائد سامنے ضرور آئے مگر پھر صارفین اس کی وجہ سے عاجز آگئے۔
فیس بک کے مطابق کمپنی نے ایپ میں تبدیلی کا فیصلہ صارفین کی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جس پر عملدرآمد آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فیس بک کے حصص میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوگیا جو ایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات کے بعد فیس بک کا ڈیٹا لیکس اسکینڈل سامنے آیا تھا جس کے بعد ہزاروں صارفین نے اس پلیٹ فارم سے اپنے آئی ڈیز بند کردیے تھے کیونکہ اُن کا ماننا تھا کہ جہاں ڈیٹا محفوظ نہ ہو اُس پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔
فیس بک نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لیے مختلف تجربات کررہی ہے، فیس بک نے گزشتہ دنوں ایک فیچر متعارف کرایا جس کے تحت آئی او ایس فارمیٹ استعمال کرنے والے صارفین انسٹاگرام پر جانے کے بجائے ویڈیوز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔
علاوہ ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے سوشل میڈیا کنسلٹنٹ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ اب فیس بک صارفین اپنی پسندیدہ پوسٹ کسی بھی واٹس ایپ کے نمبر پر براہ راست بھیج سکیں گے، اس حوالے سے کمپنی تجربات کررہی ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan Sci-Tech News, Pakistani News, Sci-Tech Khabrain, Sci-Tech News, Sci-Tech Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Sci-Tech News, اعلان, بک, ختم, سائنس و ٹیکنالوجی, فیس, فیچر, نے, ٹرینڈنگ, کا, کردیا, کرنے
Sunday, 10 June 2018
فیس بک نے ٹرینڈنگ فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment