https://goo.gl/i53EQc
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نو منتخب سینٹرز ہارون اختر،سعدیہ عباسی اور نزہت صادق دہری شہریت چھوڑ چکے ہیں ا س حوالے سے رپورٹس بے بنیاد ہیں۔
سوشل میڈیااکاﺅنٹ پر سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نزہت صادق 2012میں امریکی شہریت ترک کر چکی ہیں ،جبکہ ہارون اختر بھی 2011میں کینڈین شہریت چھوڑ چکے ہیں ،اس کے علاوہ سعدیہ عباسی نے سینٹر کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل دہر ی شہریت چھوڑ دی تھی۔
واضح رہے سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ججز اور سرکاری افسران کی دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹا رنی جنرل کے ذریعے نومنتخب دہری شہریت رکھنے والے سینیٹرز کی تفصیلات طلب کی تھی ، جس کے بعد اعلی عدلیہ نے دہر ی شہریت والے چار نو منتخب سینٹرز کا نوٹیفکیشن روک دیا تھا۔
چار نو منتخب سینٹرز میں تین کا تعلق ن لیگ سے جبکہ ایک کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے نو منتخب سینٹرز چوہدری محمد سرور بھی اس حوالے سے خبروں کی تردید کرچکے ہیں۔
Urdu Khabrain
Sunday, 17 June 2018
ہارون اختر،سعدیہ عباسی اور نزہت صادق دہری شہریت چھوڑ چکے ،اس حوالے سے رپورٹس غلط ہیں:سعدرفیق
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment