https://goo.gl/6jgaNB
لاہور(ویب ڈیسک )جواں عمری میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی مل جانا مقدر کی بات ہے۔ کیونکہ اس کے بعد کارکردگی کی بنا پر کھلاڑی ایسی بڑی منازل طے کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جن کا تصور کرنا بھی ایک عام آدمی کےلئے ممکن نہیں ۔
کئی بار کیرئیر میں مشکلات بھی پیش آتی ہیں ۔لیکن اچھے کھلاڑی کی نشانی یہ ہے کہ وہ مسلسل محنت کی بنا پردوبارہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس ناکامی کو ہمیشہ کی ناکامی سمجھ کر انتہائی غلط راستوں کا انتخاب کرلیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک کھلاڑی رضا حسن ہیں ۔جنھوں نے 2012میں اپنا کیرئیر شروع کیا اور پہلے ہی اوور میں ہاشم آملہ اور جیک کیلس جیسے عظیم بلے بازوں کو چلتا کیا ۔ 2015میں سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن کے کیرئیر کو اس وقت بریک لگی جب ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا اور ان پر دو سال کی پابندی لگ گئی۔ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ایک دن میں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہر ایک نوجوان کو دیکھا ۔اس کی گندی حالت تھی۔ پھٹے ہوئے کپڑے اور پرانے جوتے تھے۔ میں نے غور کیا تو یہ رضا حسن تھا ۔میں نے اس سے پوچھا کہ یہ کیا حالت بنا رکھی ہے۔تو اس نے 2015سے 2017تک کی داستان بیان کر دی کہ کیسے وہ آوارہ اور لفنگے دوستوں کی صحبت میں پڑ گیا اور موبائل فون میں غرق رہنے لگا۔ رضا حسن کے والد کا بھی کہنا تھا کہ اس کی عمر برباد ہورہی تھی۔یہ کسی کی بات نہیں سنتا تھا۔
اور سارا وقت گندے اور آوارہ لڑکوں کے ساتھ گزارتا۔ جس کے بعد عاقب جاوید اسے اپنی اکیڈمی لے گئے اوراس کی اخلاقی تربیت اور بولنگ ٹریننگ شروع کی۔ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ رضا حسن پر پابندی کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اب و ہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کےلئے بھرپور محنت کررہا ہے اور اس کا رویہ بھی بہتری کی جانب مائل ہے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News
Saturday, 16 June 2018
گندے کپڑے،ٹوٹے جوتے، موبائل فون پر وقت کا ضیاع، اور آوارہ دوست۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے کس کھلاڑی نے پابندی لگنے کے بعد اپنے آپ کو برباد کر ڈالا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment