https://is.gd/EHjZIN
میکسیکو کے ایک فٹبال مداح نے بیوی کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپنی قد آدم تصویر فیفا ورلڈ کپ میں بھجوادی (فوٹو: بشکریہ فیس بک)
میکسیکو: میکسیکو میں فٹ بال کے مداح کو اس کی بیوی نے روس میں عالمی فٹ بال کپ میں شرکت سے روکا تو اس نے اپنے دوستوں کے ہاتھ اپنی قدِ آدم کارڈ بورڈ تصویر بھجوادی جو روس میں اس کی نمائندگی کررہی ہے۔


لاطینی امریکا کے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی یہ تصویر میکسیکو کے رہائشی حاویئر کی ہے جو فٹ بال کا بہت بڑا مداح ہے۔ حاویئر اور اس کے چار دوستوں نے کئی برس سے رقم بچا رکھی تھی تاکہ وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرسکیں لیکن عین وقت پر حاویئر کی بیگم نے اسے شرکت کی اجازت نہیں دی اور یہ پروگرام خراب ہوگیا۔
اب اس کے چاروں دوستوں نے حاویئر کی قدِ آدم تصویر کو ایک بڑے کارڈ بورڈ پر چپکایا ہے اور اسے روس لے گئے ہیں۔ تصویر میں حاویئر کی شرٹ پر لکھا ہے ’ مجھے بیوی نے فیفا کپ میں شرکت کی اجازت نہیں دی‘۔


حاویئر کے چاروں دوستوں نے اس سفر کے لیے فیس بک پیچ بنایا ہے جہاں وہ اپنے دوست کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں اور اسے یہ احساس دلارہے ہیں کہ وہ بھی اس سفر میں ان کے ساتھ ہے۔ روس میں فٹبال کے شائقین بھی حاویئر کے ساتھ تصاویر بنوارہے ہیں.
Urdu Khabrain
Interesting Khabrain, Interesting News, Interesting Urdu News, Pakistan Interesting News, Pakistani News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Interesting News, World Interesting News, اجازت, اپنا, بورڈ, بھجوا, تصویری, دیا, شرکت, عجیب و غریب, فٹبال, مداح, ملنے, میں, نہ, نے, ورلڈ, پر, کارڈ, کپ, کی
No comments:
Post a Comment