https://goo.gl/RV4trA
دبئی(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے اہم کھلاڑی شکیب الحسن انجری کی وجہ سے تیسرے ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مایہ ناز آلراؤنڈر شکیب الحسن اس وقت انگلی کی انجری کا شکار ہیں جس سے وہ تیزی سے صحت یاب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،
تاہم وہ 22 فروری سےشروع ہونے والے پی ایس ایل تھری کا حصہ نہیں ہوں گے۔پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شکیب الحسن گزشتہ ایونٹ کی چیمپیئن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، اور ان کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے ہی شبیر رحمٰن پشاور زلمی کا حصہ ہوں گے۔شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔شبیر رحمٰن پشاور زلمی کے لیے ابتدائی میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ ایونٹ دیگر میچز کے لیے انگلینڈ کے لیام ڈاسن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور نوجوان فاسٹ باؤلر حسن علی کی بھی انجری کے سبب لیگ کے ابتدائی میچوں میں شرکت مشکوک ہو گئی.
حسن علی گزشتہ ماہ دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں انجری سے صحتیابی کیلئے وقت درکار ہے لہٰذا وہ ممکنہ طور پر لی کے ابتدائی تین سے چار میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔یاد رہے کہ ایونٹ کا آغاز 22 فروری سے ہورہا ہے جہاں دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی ایونٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے مدِ مقابل ہوگی۔
Urdu Khabrain
Thursday, 21 June 2018
پشاورزلمی کوبڑاجھٹکا۔۔۔اہم ترین کھلاڑی ایونٹ سے باہر
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment