Sunday, 17 June 2018

پنشن یافتہ معشوق

https://goo.gl/H3GtWB
امرتسر کے ایک ہوٹل میں اردو کے استاد شاعر فراق گورکھپوری چند شاعر دوستوں کے ہمراہ تشریف فرما تھے۔ ہوٹل کا منیجر ایک رجسٹر لے آیا اور ساحر ہوشیار پوری کی طرف بڑھاتے ہوئے بولا’’براہ کرم نام و پتہ لکھ دیجئے۔‘‘
ساحر نے اپنا نام اور پتہ لکھ دیا لیکن جب پیشے کے خانے پر نگاہ پہنچی تو الجھ گئے اور فراق صاحب سے پوچھنے لگے۔
’’کیوں صاحب میں اپنا پیشہ کیا لکھوں۔‘‘
’’معشوق لکھ دو‘‘ فراق بولے۔
’’ارے میاں اس عمر میں‘‘ ساحر نے مسکراتے ہوئے کہا۔
’’آگے پنشن یافتہ بھی لکھ دینا‘‘ فراق نے نہایت سادگی سے کہا۔
امجد سہیل۔اسلام م آباد
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...