Wednesday, 20 June 2018

وہ پانی جسے پینے سے کینسر جیسی مہلک بیماری سے بھی نجات ممکن ہے یہ جان کر آپ بے اختیار سبحان اللہ کہ اٹھیں گے

https://goo.gl/RBxJUK
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام طور آپ نے دیکھا ہوگا کہ بہت سے لوگ روحانی علاج کے لئے پانی پر دم کرکے پیتے ہیں جس سے اس پانی میں برکت و شفا پیدا ہوجاتی ہے.ایک پانی ایسا ہے جس پر کسی دم کی ضرورت نہیں بلکہ اس میں ازل سے شفا موجود ہے .یہ آب زم زم ہے. حضرت ابوذر غفاریؓ آب زم زم کی برکات کے بارے فرماتے ہیں’’ ایک مہینے تک میراکھانا سوائے زم زم کے کچھ نہ تھا.

میں موٹا ہوگیا اور میرے پیٹ میں موٹاپے کی وجہ سے سلوٹیں پڑگئیں اور میں نے ا پنے کلیجے میں بھوک کی ناتوانی نہیں پائی‘‘ حضرت ابوذر غفاریؓ کا یہ واقعہ بخاری شریف میں بھی موجود ہے کہ وہ چالیس دن کھائے پیے بغیر کعبہ شریف سے لگے صرف زم زم کے پانی پر گزارا کرتے رہےجس پر نبی ﷺ نے فرمایا کہ یہ کھانا بھی ہے اور پینا بھی اور سب سے بڑھ کر یہ طبیعت کو بحال کرتا ہے. نبی پاک ﷺ زم زم کے پانی کو برتنوں اور مشکیزوں میں بھر کر لے جاتے اور بیماروں پر چھڑکتے اور ان کو پلاتے. لہٰذا معلوم ہوا کہ یہ پانی بخار کی حرارت کو ٹھنڈا کرتا ہے. مریضوں پر چھڑکنا اور ان کو پلانا صحیح احادیث سے ثابت ہے.

امام ابن علی فاسی نے آب زم زم کے تہتر نام ذکر کیے ہیں جن میں بیماری سے شفاء بھی شامل ہے. مجھے ایک سالک نے بتایا تھا کہ اسے حرم شریف کے ایک خادم نے بتایاتھا کہ اس نے کینسر کے ایک مریض کو دیکھاجو جان بلب تھا .لوگ اسے اٹھا کر نماز کے وقت مسجد میں لاتے تھے. وہ روزانہ زم زم کا پانی پیتا اور اسی پانی کو اپنی رسولیوں پر ڈال کر دن بھر کیلئے مزید پانی ہمراہ لے جاتا.میں اپنا تجربہ بھی بیان کرتا ہوں .جب بھی عمرہ پر جاتا ہوں،کعبہ شریف میں قیام کے دوران خوب آب زم زم پیتا ہوں اور میری شوگر اور بلڈ پریشر کا نام و نشاں نہیں رہتا.وطن واپسی پر بھی کئی مہینوں تک دوا نہیں کھانی پرتی لیکن بد پرہیزی کی وجہ سے پھر سر نکلانا شروع کردیتا ہے.مجھے یقین ہے آب زم زم سے فیض پانے کے بعد پرہیز کیا جائے تو ہر طرح کا مرض جاتا رہتا ہے.کامل ایمان والے کو شفا نصیب ہوتی ہے.
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...