Tuesday, 26 June 2018

پاکستان کی معاشی درجہ بندی منفی قرار

https://is.gd/f2kvOi



اسلام آباد: عالمی ریٹنگ ایجنسی برائے معیشت موڈیر نے پاکستان کی معاشی درجہ بندی کو منفی قرار دیتے ہوئے مزید قرضے لینے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کو بیرونی کھاتوں میں بڑے خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کم ترین سطح پر آچکے اور انہیں ایک سے ڈیڑھ سال تک بڑھانا بہت مشکل ہے، معیشت کو سہارا دینے کے لیے پاکستان کو بیرونی قرضے لینے ہوں گے۔ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں قرضوں کے لیے پاکستان کی ریٹنگ بی تھری پر برقرار رکھی۔

خیال رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی نے مسلم لیگ ن کی جانب سے پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال 19-2018 کے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سپر ٹیکس کا آئندہ مالی سال میں جاری رہنا کریڈٹ نیگیٹو ہے۔

موڈیز کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ سنہ 2021 تک سپر ٹیکس مکمل طور پر ختم ہو جائے گا اور 2021 میں بینک کی کارکردگی میں بہتری متوقع ہے۔

Mushtaq Ahmad Yousufi smiles away from us for eternal peace at Heaven.
May Allah bless his soul. Amen. #MushtaqAhmedYousufi pic.twitter.com/FH1wijc0Cj


— Asif Ghafoor (@peaceforchange) June 20, 2018


Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس, بندی, درجہ, قرار, معاشی, منفی, پاکستان, کی

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...