Friday, 15 June 2018

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار

https://goo.gl/5bfvS5
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف ہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 26 فروری کو سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مو¿قف اختیار کیا گیا کہ نوازشریف نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے متعلق جو کچھ کہا وہ بادی النظر میں توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات، پیمرا اور پریس کونسل آف پاکستان سے 19 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...