Monday, 18 June 2018

لاہورقلندرکی قسمت نہ کھل سکی ۔۔۔اسلام آبادیونائیٹڈ نے سنسنی خیزمقابلے کے بعدمیچ جیت لیا

https://goo.gl/DjZGat
شارجہ (ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) تھری کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو سپر اوور مراحلے میں سخت مقابلے کے شکست دیدی۔اسلام آبادیونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں 9وکٹوں کے نقصان پر 121رنز بنائے اورلاہور قلندرز کے لئے 122رنز کا ہدف سیٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور میچ برابر ہوگیااور پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار میچ سپر اوور کے مرحلے میں داخل ہوگیا۔اس موقع پر لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک اوور 15رنز بنائے اور اسلام آباد کو 16رنز کا ہدف دیا جواسلام آباد نے اوور کی آخری گیند پر چھکا مار کر حاصل کرلیا۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 122رنز کا ہدف دیا بظاہر آسان نظر آنا والا ٹارگٹ مصباح الحق الیون کی بولنگ لائن نے مشکل بنادیا ، میچ آخری اوور کی آخری گیند تک جاری رہا۔شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیک پال ڈومینی 34 ،حسین طلعت 33رنز ناٹ آئوٹ ،آصف علی 16 اور رسل 15رنز کی بدولت مقررہ 20اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 121رنز بنائے۔
Urdu Khabrain
Cricket Khabrain, Daily Sports khabrain, Khabrain Videos, Kheel Ki Khabrain, latest Sports Khabrain, Leagues Khabrain, Sports Khabrain, Sports Urdu Khabrain, Sports Urdu News

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...