https://is.gd/IfGASC
کراچی: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے، ایف بی آر نے اسکیم کی کامیابی کے لئے حکمت عملی وضع کر لی.
تفصیلات کے مطابق جوں جوں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مقررہ معیاد خاتمے کے قریب آرہی ہے، یہ سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے کہ کیا اسکیم سے 4 سے 5 ارب ڈالرحاصل ہوسکیں گے، اس ضمن میں ایف بی آر اسکیم کی کامیابی کے لیے متحرک ہوگئی.
ایف بی آر کی جانب سے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے میسیجز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، آج سے ذرایع ابلاغ پر ایمنسٹی اسکیم کے اشتہارات بھی دیے جائیں گے.
ممبر ان لینڈ ریونیواینڈ پالیسی ترجمان ایف بی آر ڈاکٹر ایم اقبال کی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے باوجود خفیہ دولت چھپانے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اس ضمن میں 10 لاکھ افراد کا ڈیٹا حاصل کرکے فہرست مرتب کرلی گئی ہے.
ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کی مدت بڑھانے کی تجویز نہیں دیں گے، یاد رہے کہ ایمنسٹی اسکیم کے لئے فارم مختصر اور آسان ہے.
ماہرین کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت آرڈیننس کے ذریعے ایمنسٹی اسکیم کی آخری تاریخ بڑھا سکتی ہے، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کی آخری تاریخ 30 جون ہے.
سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں مداخلت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے، تجزیہ کاروں کے مطابق سپریم کورٹ کی کلیئرنس کے بعد بڑے پیمانے پر رسپانس متوقع ہے.
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, آر, ایف, باقی, بزنس, بی, تیرہ, خاتمہ, دن, لیے, متحرک, میں, کامیابی, کے
Thursday, 14 June 2018
خاتمہ میں تیرہ دن باقی، ایف بی آر کامیابی کے لیے متحرک
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment