https://goo.gl/7ARVbb
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نیب پراسیکیوشن کے رویے پر روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مقدمے کی سماعت کی۔
استغاثہ کے گواہ عبدالحنان کا بیان ریکارڈ ہونے کے بعد نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ دیگربچ جانے والے گواہوں کے بیان آج قلمبند ہونے چاہئے ،عدالت نے یہ تاریخ خواجہ حارث کی مرضی سے مقررکی ہے ۔اس پر نوازشریف کے وکیل نے کہا کہ یہ تاریخ آپ اور جج صاحب کے اصرار پرطے ہوئی۔
اس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب ،آپ صحت مند لگ رہے ہیں ،جرح کریں،خواجہ حارث نے جواب دیاکہ میں ذہنی طورپر تیارنہیں ہوں۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نیب پراسیکیوشن کے رویے پرروسٹرم چھوڑکرچلے گئے،ان کا کہناتھا کہ آپ نے میرا وارنٹ جاری کرنا ہے توکردیں۔
Urdu Khabrain
Sunday, 17 June 2018
آپ نے میرا وارنٹ جاری کرنا ہے تو کردیں،خواجہ حارث نیب پراسیکیوشن کے رویے پرروسٹرم چھوڑکرچلے گئے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment