Wednesday, 20 June 2018

ووٹ کی حکمرانی کیلئے جتنی جدوجہد کرنی پڑے کروں گا: نواز شریف

https://goo.gl/aSRPby
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے اقتدارکی کوئی خواہش نہیں۔ ووٹ کی حکمرانی کیلئے جتنی جدوجہد کرنی پڑے، کروں گا۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ موجودہ صورتحال افسوسناک ہے، اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ ماضی میں بھی سیاستدانوں کودیوار سے لگایا جاتا رہا، غیر آئینی حکومتوں کو نظریہ ضرورت کے تحت تحفظ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھ پر خورد برد اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہلی کے فیصلے پر کیا گھر بیٹھ جاتا؟انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن اسے سینیٹ الیکشن سے باہر کردیا گیا۔ متنازع فیصلے میں نہیں مانتا، لاکھ چاہنے کے باوجود تاریخ کو دفن نہیں کیا جاسکتا۔


سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کا حق حاکمیت کسی کو چھیننے نہیں دیں گے، قانون کو نظرثانی کیلئے پارلیمنٹ میں بھیجا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک پی سی او کے تحت حلف لینا سب سے بڑا جرم ہے، ووٹ کے تقدس کی بحالی میرے ضمیر کی آواز ہے۔


نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی کا امن ہم نے بحال کرایا، پشاور سے کراچی تک موٹر وے زیر تکمیل ہیں، کراچی سمیت پورے سندھ میں کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔
Urdu Khabrain
Breaking Pakistani News, Daily Pakistan News, Online Pakistani News, Pakistan latest News, Pakistan News, Pakistan Urdu News, Pakistani Khabrain, Top Pakistani News, جتنی, جدوجہد, حکمرانی, شریف, نواز, ووٹ, پاکستان, پڑے, کرنی, کروں, کی, کیلئے, گا

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...