https://goo.gl/wchnr6
میلکم ٹرنبل اب بھی حکومت سازی کے لیے پر امید ہیں
آسٹریلیا کے وفاقی انتخاب میں کسی بھی جماعت یا اتحاد کو واضح اکثریت نہ ملنے کی صورت میں حزب اختلاف نے وزیر اعظم میلکم ٹرنبل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔
حزب اختلاف لیبر پارٹی کے رہنما بل شورٹن نے کہا: ’میرے خیال سے انھیں مستعفی ہو جانا چاہیے۔ انھوں نے عدم استحکام پیدا کیا ہے۔‘
انتخابات کے نتائج میں کانٹے کا مقابلہ دیکھا جا رہا ہے جب کہ منگل کی صبح ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ادھر آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بہت ’پرامید‘ ہیں کہ ان کا کنزرویٹو اتحاد اکثریت کی حکومت بنانے میں کامیاب ہوگا۔
آسٹریلیا میں ’معلق پارلیمان‘ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں اہم جماعتوں میں سے کوئی بھی جماعت حکومت سازی کے لیے مطلوبہ 76 سیٹ حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔
نتائج میں تضاد نظر آ رہے ہیں
آسٹریلیا کی الیکشن کمیشن (اے ای سی) کے مطابق ایوان زیریں کی 150 نشستوں میں سے برسراقتدار کنزرویٹو اتحاد کو 67 نشستیں ملی ہیں جب کہ سینٹر لیفٹ لیبر پارٹی نے 71 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ چھ نشستیں آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کے حصے میں آئی ہیں۔
اے ای سی کے مطابق چھ نشستوں کے بارے میں واضح اشارے نہیں ملے ہیں۔
اس کے باوجود ماہرین ان اعداد و شمار کو شک و شبے کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے معتبر تجزیہ نگار اینٹونی گرین کا کہنا ہے کہ اے ای سی کی سائٹ پر بعض نشستوں کا نتیجہ دکھا دیا گیا ہے جب کہ وہاں بہت قریبی معاملہ ہے۔
گرین کے مطابق اتحاد نے 68 نششتوں پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ لیبر کو 67 پر کامیابی ملی ہے۔ پانچ نشستیں دوسروں کے حصے میں آئی ہیں جبکہ دس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
شارٹن نے آسٹریلوی وزیراعظم کا موازنہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے کیا
انتخابی مہم کے دوران حکومت اور لیبر پارٹی کے درمیان معیشت، صحت، امیگریشن اور ہم جنس شادی جیسے موضوعات پر اختلافات تھے۔
برطانیہ کے ریفرینڈم کے نتائج واضح ہونے کے بعد وزیر اعظم ٹرنبل نے ووٹروں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں۔
اس کے برخلاف شورٹن نے اپنی جماعت کی کامیابی کی صورت میں ایک ہی جنس کے درمیان شادی کو قانونی حیثیت دینے کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
Urdu Khabrain
Pakistan World News, Pakistani News, Top World News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral World News, World Khabrain, World News, World Urdu News, آسٹریلوی, استعفے, اعظم, انٹرنیشنل, دباؤ, لیے, وزیر, پر, کے
Tuesday, 19 June 2018
آسٹریلوی وزیر اعظم پر استعفے کے لیے دباؤ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment