https://goo.gl/p5xQGU
کراچی(نیوزڈیسک) غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے منگل کوانٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن
کی قدر میں کمی کارجحان رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 9پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.50 روپے سے بڑھ کر115.59روپے اور قیمت فروخت115.60 روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہوگئی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قدر میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.80روپے سے بڑھ کر116.00روپے اور قیمت فروخت116.30روپے سے بڑھ کر116.40روپے ہوگئی ۔ منگل کو یورو کی قدر میں50پیسے اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں75پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.50روپے اور قیمت فروخت142.80روپے سے بڑھ کر143.30روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید161.00روپے سے بڑھ کر161.75اور قیمت فروخت162.80روپے سے بڑھ کر163.55روپے ہو گئی ۔منگل کو سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیں باالترتیب 15پیسے اور5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.60روپے سے بڑھ کر30.75روپے اور قیمت فروخت30.90روپے سے بڑھ کر31.05روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.40روپے سے بڑھ کر31.45روپے اور قیمت فروخت31.70روپے سے بڑھ کر31.75روپے ہوگئی ۔ منگل کو چینی یوآن کی قدر میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.30 روپے سے گھٹ کر18.20روپے اور قیمت فروخت19.30روپے سے گھٹ کر19.20روپے ہوگئی
Urdu Khabrain
Business Khabrain, Business News, Business Urdu News, Pakistan Business News, Pakistani News, Top Business News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Business News, بزنس
Tuesday, 12 June 2018
غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment