Thursday, 21 June 2018

کان کے درد کےلئے کونسی ایسی چیز محفید ہے جو ہر گھر میں بھی استعمال ہوتی ہے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

https://goo.gl/Nn5crt
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی ماہرین نے لہسن کو کان کا درددور کرنے میں مفید قرار دیدیا۔ برطانوی ماہرین صحت کا مانناہے کہ لہسن ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے اوراس کی وجہ سے جسم میں کئی طرح کی بیماریاں ختم ہوتی ہیںجبکہ سوزش سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کیمطابق اگر کان تکلیف میں ہو تو رات کو سونے سے قبل لہسن کے ایک ٹکڑے کوکاٹ کر کان میں رکھ لیں صبح کان کے درد سے مکمل نجات ہو گی۔ماہرین کا کہناہے کہ جوجراثیم کان میں انفیکشن کا باعث بنتے ہیں لہسن انہیں ختم کردیتاہے ۔یاد رہے اس سے قبل یہ نسخہ جنرل آف میڈیکل سائنس میں ایک چینی ماہرنے اپنے مقالے میں شائع کیاتھا۔ اس تحقیق کیساتھ ماہرین کا مشورہ ہے کہ اگرکسی قسم کی الرجی ہو تو اس نسخے کو آزمانے سے پہلے ڈاکٹرز سے ضروررجوع کریں جبکہ اس طرح کے نسخے بچوں پر آزمانے سے گریزکریں۔
Urdu Khabrain
Health Khabrain, Health News, Health Urdu News, Pakistan Health News, Pakistani News, Top Health News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Health News, صحت

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...