Wednesday, 13 June 2018

کرپشن کے الزامات، نیب نے امریکا کے لیے نامزد سفیر علی جہانگیرصدیقی کو طلب کرلیا

https://goo.gl/5yCNaX
لاہور : نیب نے امریکا میں نامزد پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بائیس مارچ کو طلب کر لیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کے لئے نامزد سفیرعلی جہانگیر صدیقی کو 22مارچ طلب کرلیا ہے، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ علی جہانگیرصدیقی کو کرپشن کے الزامات پر پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا ہے۔

نیب نےعلی جہانگیرصدیقی کواسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں ایز گارڈ نائن اور ایگری ٹیک کے ڈائریکٹر کی حیثیت میں ریکارڈ سمیت طلب کیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق علی جہانگیر صدیقی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنیوں کے حصص کی خرید و فروخت میں بے ضابطگی کی، ایزگارڈ نائن میں منی لانڈرنگ اور انسائڈر ٹریڈنگ کا الزام ہے جبکہ ایگری ٹیک شیئرز میں بھی انسائڈرٹریڈنگ کی انکوائری ہو رہی ہے۔

نیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوخط لکھ کرانکوائری سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے چندروز قبل حکومت پاکستان نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد علی جہانگیرصدیقی کوسفیر نامزد کیا تھا۔

سابق سفیروں نے علی جہانگیر صدیقی کی بطور سفیرِ امریکہ نامزدگی کی مخالفت کی تھی  جبکہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے بھی کڑی تنقید کی گئی۔

خیال رہے کہلی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔
Urdu Khabrain
Pakistan Top News, Pakistani News, Top Khabrain, Top News, Top Urdu News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Top News, الزامات, امریکا, اہم ترین, جہانگیرصدیقی, سفیر, طلب, علی, لیے, نامزد, نیب, نے, کرلیا, کرپشن, کو, کے

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...