https://goo.gl/45Qtdz
ایبٹ آباد (نیوزڈیسک): مقامی اداکارہ اور رقاصہ نور کو سابق شوہر شازی خان نے گھر میں گھس کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں مقامی اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ نور کو گھر میں اندھا دھن فائرنگ کر کے ہلاک کردیا گیا، ملزم اہل خانہ کو دھمکاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جب کہ اہل خانہ نے مقامی اداکارہ کو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا
لیکن دورانِ علاج زیادہ خون بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہوسکی. اسپتال انتطامیہ کا کہنا ہے کہ مقامی رقاصہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا تاہم خون زیادہ بہہ جانے کے باعث بلڈ پریشر نہایت کم اور نبض کی رفتار تشویش ناک حد تک کم تھی اس کے باوجود ڈاکٹرز نے اداکارہ کوبچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تمام کاوشیں بے سود ثابت ہوئیں. دوسری جانب مقامی اداکارہ نور بی بی کی والدہ کا نے اپنے سابقہ داماد پر قتل کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ اداکارہ کو اُس کے سابق شوہر شازی خان نے قتل کیا ہے جو علی الصبح زبردستی گھر میں داخل ہوا اور میری بیٹی کو قتل کر کے فرار ہو گیا. تھانہ کینٹ کی پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شازی خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسر نے بتایا کہ شازی خان نے کچھ عرصے قبل ہی رقاصہ نور کو طلاق دی تھی اور ذاتی رنجش کی بناء پر آج قتل کردیا، پولیس مفرور ملزم کی تلاش میں چھاپا مارکارروائیوں میں مصروف ہے.
Urdu Khabrain
Pakistan Showbiz News, Pakistani News, Showbiz Khabrain, Showbiz News, Showbiz Urdu News, Top Showbiz News, Urdu Khabrain, Urdu News, Viral Showbiz News, شوبز
Wednesday, 20 June 2018
پاکستان کی معروف اداکارہ نور کو سابق شوہر نے گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟
https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...
-
https://goo.gl/jsbpLD لاہور ( نیوز ڈیسک) فلم پرچی کی مرکزی کاسٹ میں شامل حریم فاروق اور علی رحمان خان نے ٹرک اڈے پر فوٹو شوٹ کرایا جس کی تصا...
-
https://is.gd/3wsREo یہ جینز 1893ء میں ایک اسٹور کے مالک نے خریدی تھیں۔ فوٹو : گلف نیوز واشنگٹن: امریکا میں 125 سال پرانی جینز کی دو پتلونیں...
-
https://is.gd/Jbk441 دلہن کے والد نے جہیز کی بقیہ رقم کا فوری مطالبہ کیا جس پر دلہا غصے میں آگیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ متحدہ عرب امارات کے ایک شہری...
No comments:
Post a Comment