Friday, 15 June 2018

تمام تر سختیوں کے باوجود مسلم لیگ ن مزید ابھررہی ہے: نورالحسن تنویر

https://goo.gl/MUXaHz
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن پر جس قدر سختیاں کی جارہی ہیں وہ روز بروز مزید ابھراور نکھر کر سامنے آرہی ہے۔ نواز شریف کے جلسوں میں عوام الناس کی بھرپورشرکت نے عدالتی فیصلوں کو بھی مسترد کردیا ہے اور ووٹ ایک بار پھر نواز شریف کو دے دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کے غیور عوام کے دل سے عوام کی محتب کو کوئی نہیں نکال سکتا۔ ووٹ پہلے بھی نواز شریف کا تھا، اب بھی نواز شریف کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مسلم لیگ ن گلف ریجن کے صدر چودھری نورالحسین تنویر کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس تقریب کا اہتمام پی ایم ایل این دبئی کے صدر چودھری ظفر اقبال نے کای تھا جس میں پی ایم ایل این امارات کے صدر چودھری محمد الطاف، محمد افتخار بٹ، چودھری عبدالغفار، محمد یونس پراچہ، چودھری عبدالواحد، چودھری محمد صغیر، شاہد بشیر، غلام مصطفی مغل، عبدالوحید پال، شہزاد بٹ، سہیل گھمن، رانا عارف، رانا محمد یوسف، راجہ خالد، حاجی محمد نواز اور دیگر لیگی لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپاسرٹی امارات کے سینئر لیڈران سید سجاد حسین شاہ، چودھری راشد علی بریار اور ملک خادم شاہین بھی موجود تھے۔
چودھری نورالحسن تنویر کو حال ہی میں سنٹرول واکنگ کمیٹی CWC کارکن نامزد کیا گیا ہے اور یہ نامزدگی محمد نواز شریف نے کی ہے۔ اس موقع پر متذکرہ تمام لوگوں نے دوران تقریب چودھری نورالحسن تنویر کو مبارکباد پیش کی اور جذبات کے اظہار کے لئے پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے۔ تقریب میں شریک مقررین نے محمد نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بھی مسلم لیگ ن اور محمد نواز شریف کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ چودھری ظفر اقبال نے بھی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ و مقامی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر کے پی کے سے تعلق رکھنے والے گلوکار ظاہر شاہ نے مسلم لیگ ن اور نواز شریف پر ایک مشہور گیت بھی موسیقی کے ساتھ سنایا اور داد و تحسین کے علاوہ 5 لاکھ روپے بطور انعام بھی حاصل کئے۔ اپنے اعزاز میں تقریب کے انعقاد پر چودھری نورالحسن تنویر نے چودھری ظفر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔
Urdu Khabrain

No comments:

Post a Comment

ملائشیا جعلی خبروں کو روکنے والا قانون کیوں ختم کیا گیا؟

https://urdukhabrain.com.pk/2018/08/19/urdu-news-39725 ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے بنایا گیا متنازع قان...